تاریخ میں آج کا دن 14

14/02/19

1145369
تاریخ میں  آج کا دن 14

*** 14 فروری    ویلنٹائن ڈ ے یعنی" یوم  عاشقاں"   دنیا کے بیشتر ممالک میں منایا جاتا ہے۔ اس  روایت کا آغاز  رومن کیتھولیک گرجا گھرسے ہوا تھا  کہ جہاں اس کا آغاز ایک رومی تہوار لوپر  کالیا کی صورت میں ہوا۔

قدیم رومی مرد اس تہوار کے موقع پر اپنی معشوقاوں کے نام اپنی قمیضوں کی آستینوں پر لگا کر چلتے تھے۔

 بعض اوقات یہ جوڑے تحائف کا تبادلہ بھی کرتے تھےبعد میں جب اس تہوار کوسینٹ ویلنٹائن کے نام سے منایا جانے لگا تو اس کی بعض روایات کو برقرار رکھا گیا۔

 اسے ہر اس فرد کے لیے اہم دن سمجھا جانے لگا جو رفیق یا رفیقہ حیات کی تلاش میں تھا۔ سترہویں صدی کی ایک پراُمید دوشیزہ سے یہ بات منسوب ہے کہ اس نے ویلنٹائن ڈے والی شام کو سونے سے پہلے اپنے تکیے  کے ساتھ پانچ پتے ٹانکے اس کا خیال تھا کہ ایسا کرنے سے وہ خواب میں اپنے ہونے والے خاوند کو دیکھ سکے گی۔

 بعد ازاں لوگوں نے تحائف کی جگہ ویلنٹائن کارڈز کا سلسلہ شروع کر دیا جو کہ آج تک جاری ہے۔

*** 14 فروری 1946 کے دن  بجلی سے چلنے والا دنیا کاپہلا کمپیوٹر eniac پیسیلوینیا  یونیورسٹی میں متعارف کروا یا گیا ۔ اس کمپیوٹر کو  دوسری جنگ عظیم   میں امریکی ماہرین نے تیار کیا   جس کا وزن 30 ٹن  تھا ۔ اس  پہلے کمپیوٹر کے پرزہ جات   ابھی بھی  واشنگٹن  کے  قومی عجائب خانے میں  موجود ہیں۔

 

*** 14 فروری 2004 کے دن  ترک ہدایت کار فاتح اقن  کی فلم " ہیڈ آن" کو برلن فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کےلیے  گولڈن بیئر ایوارڈ ملا ۔

 


ٹیگز: #تاریخ , #آج , #دن

متعللقہ خبریں