تاریخ میں آج کا دن 11

11/02/19

1142580
تاریخ میں  آج کا دن 11

***11 فروری 1650 کے دن  فرانسیسی ماہری ریاضی،فلسفی اور سائنس دان  رین دیسکارتیس کی موت  ہو گئی ۔ دیس کارتیس   مغربی دنیا کے  مشہور فلسفیوں میں  شمار ہوتے ہیں  جنہوں نے علم ریاضی کے بنیادی اصولوں کو جدید خطوط پر اسوار کیا ۔ وہ ایک سیاح بھی تھے جنہوں نے 16 سال  سفر میں گزارنے کے بعد ہالینڈ میں سکونت اختیار کی ۔ان کی موت سویڈش ملکہ  کرسٹینا کی دعوت پر گئے  اسٹاک ہوم  میں ہوئی جہاں کا سخت اور سرد موسم انہیں راس نہ آیا ۔

 

*** برطانوی موجد رابرٹ فلٹن  نے  11 فروری سن 1809  کو  بھاپ سے چلنے والے  بحی جہاز   کے حقوق حاصل کیے ۔بچپن میں فلٹن کو مصوری کا شوق تھا جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انجینیئرنگ میں بدل گیا  جنہوں نے  سنگ مرر تراشنے  کی مشین  ایجاد کرنے کے بعد  سن 1797 میں پیرس کا رخ کیا ۔  5 سال   فرانس میں  قیام کے دوران انہوں نے  بھاپ سے چلنے والے بحری جہاز  کو سمندر میں اتارا مگر   فرانسیسی حکومت نے  ان کے اس تجربے پر کوئی توجہ نہ دی ۔  بالاخر وہ امریکہ چلے گئے جہاں ان کی اس ایجاد کو دلچسپی ملی   اور  انہوں نے سن 1815 میں   دنیا کا پہلا بھاپ سے چلنے والا جنگی بحری جہاز تیار کیا ۔

 

*** 11 فروری سن 1965      "جدید ادانہ"  نامی اخبار کو  عالمی  ذرائع ابلاغ   نے  بہترین اخبار کا ایوارڈ دیا ۔

 

***  سن 2006 آج کے دن  جرمن ماہرین   آثار قدیمہ  نے ضلع شانلی عرفا کی گوبیکلی نامی  پہاڑی  پر انسانی تاریخ کے قدیم ترین خبر رسانی کے آثار  دریافت کیے  جہاں آج بھی  کھدائی کا  کام جاری ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں