تاریخ میں آج کا دن 09

09/02/19

1141934
تاریخ میں آج کا دن 09

 09 فروری    1788 آسٹریا   عثمانی۔روس جنگ میں  شامل ہوگیا ۔   سن 1787 تا 1792 کے درمیان  ہوئی  عثمانی۔روس جنگ میں  آسٹریا نے روس      کا ساتھ دیا جس کی وجہ سے عثمانیوں کو بری شکست ہوئی ۔

 

*** 9 فروری 1934 کو   ترکی،یونان، یوگوسلاویہ   اور رومانیہ کے درمیان  ایتھنز میں بلقان معاہدہ طے ہوا  جس کے مطابق ، بلقانی ممالک    ایکدوسرے   کے وجود  کا احترام کرتےہوئے  حدود کی پاسداری کریں گے۔

 

*** 9 فروری  سن 1965  جنگ ویت نام  کے سلسلے میں  امریکی فوجیوں کا پہلا قافلہ جنوبی ویت نام میں اتا را گیا ۔ یہ جنگ   چین اور سویت یونین   کے حامی شمالی ویت نام   اور امریکی نواز  جنوبی ویت نام کے درمیان لڑی گئی تھی ۔

***   سن 1968 آج کے  دن ترکی  کی پہلی خاتون ٹریفک پولیس نے عہدہ سنبھالا  جن کا نام  فقریہ یاووز تھا۔

 

*** 9 فروری 1986  ہیلی نامی  ایک دم دار ستارہ  سورج کے نزدیک سے گزرا ۔   دمدار ستارے کا یہ گزر  75 سال میں   ایک بار  ہوتا ہے   جسے انسانی آنکھ  دیکھنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اب یہ ستارہ  سن 2061 میں  دوبارہ نمودار ہوگا۔

 

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں