تاریخ میں آج کا دن 31

تاریخ کے اوراق میں پوشیدہ معلومات

1137213
تاریخ میں آج کا دن 31

*** 31 جنوری سن 1729 کے دن   سلطنت عثمانیہ  میں پہلی کتاب شائع کی گئی  جسے دارالطباع نے جاری کیا ۔اس کتاب کا نام "صحۃ الجوہر " جو کہ  ایک عربی زبان کی لغت تھی جس کا ترجمہ محمد بن  مصطفی نے کیا تھا ۔

***  آج کے دن سن 1876 کو امریکہ کے تمام ریڈ انڈیئنز   کو ایک مخصوص  علاقے میں رہنے پر مجبور کرنے کےلیے    قرارداد منظور کی گئی ۔ کرسٹوفر کولمبس کی دریافت کے بعد یورپی باشندوں نے  نئی دنیا  کی تلاش میں امریکہ کا رخ کیا اور وہاں نو آبادیاتی نظام قائم کرتےہوئے مقامی آبادی کے حقوق غصب کرنا شروع کر دیئے ۔

** 19 ویں صدی   کے دوران  عثمانی دور کی ترک ادبیات  کے نامور  مصنف اور شاعر رجائی زادہ محمود اکرم  کا انتقال آج کے دن 1914 کو ہوا ۔ محمود اکرم کی پیدائش 1847 میں ہوئی تھی جنہو ں نے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد  "تصویر افکار" نامی ایک اخبار نکالنا شروع کیا جس کا سلسلہ سن 1870 تک رہا بعد ازاں انہوں نے   نغمہ سحر نامی مجموعہ اشعار بھی  نکالا جس کا ترجمہ کافی  زبانوں میں کیا گیا ۔ان کی وفات کے دن  سلطنت بھر میں  عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں