تاریخ میں آج کا دن 20

تاریخ کے اوراق میں رقم اہم واقعات کی تاریخ وار تفصیلات

1129610
تاریخ میں آج کا دن 20

***  پہلی  عالمی جنگ  کے بعد  سلطنت عثمانیہ   ختم ہونے کے بعد  غازی مصطفی کمال پاشا کی قیادت میں  آزادی کی جدو جہد  شروع کرنے والے  ترکوں نے   پہلی بار انقرہ میں   پارلیمان قائم کی ۔ اس  دستور ساز پارلیمان کا قیام  23 اپریل سن 1920 کو  ہوا  جس     میں  پہلی بار   20 جنوری 1921 کو  ملک کا نیا دستور" تشکیلاتِ اساسیہ"   مرتب  کیا  گیا  جس کا مکمل مجاز اور اختیار   عوامی طاقت کو قرار دیا گیا ۔

*** 20 جنوری 1990کو آذربائیجان کے دارالحکومت  باکو  میں یانور قتل عام ہوا۔ آرمینی علاقوں  کے حصول  پر احتجاج کی غرض سے 13 جنوری کو  آذریوں اور آرمینیوں کے درمیان  باکو میں  تصادم ہوا  جسے ختم کروانےکےلیے  20 جنوری  1990 کو  سوویت فوج باکو میں داخل ہو گئی    جس نے  سینکڑوں  آذریوں کو قتل کیا جس کے بعد اس دن کو یوم شہدا کے طور پر  منایا جاتا ہے۔

 

***  سر زمین فلسطین:  دور جدید کا اسرائیل،غزہ کی پٹی،اور دریائے اردن کے مغربی کنارے  کا احاطہ کرتا ہے  جسے یہودی ،مسلمان اور مسیحی قابل احترام سمجھتے  تھے 20 ویں صدی کے دوران یہودیوں اور  عربوں  کے درمیان  خون ریز تصادم  کا سلسلہ شروع ہوا جو آج تک جاری ہے ۔ یاسر عرفات  کی طرف  سے  قائم کردہ  تحریک آزادی فلسطین  کے سائے تلے  اپنی آزادی کی جنگ لڑنے والے   فلسطینیوں نے  15 نومبر 1988  کو الجزائر میں خو دمختاری کا اعلان کردیا جسے ترکی سمیت متعدد ممالک نے  تسلیم کیا  جس کے بعد 21 جنوری 1996 کو  فلسطین میں  پہلی دفعہ صدارتی انتخابات ہوئے  جس کے نتیجے میں  یاسر عرفات  پہلے صدر بنے ۔

 


ٹیگز: #تاریخ , #دن

متعللقہ خبریں