تاریخ میں آج کا دن 16

16/01/19

1127571
تاریخ میں آج کا دن 16

*** 12 ویں عثمانی  خلیفہ  مراد سوئم   کا انتقال استنبول میں آج کے دن سن 1595 میں  فالج کی وجہ سے ہوا ۔   مراد سوئم  نے  سن 1574 میں اپنے والد سلیم دوئم کی وفات کے بعد تخت سنبھالا تھا  جن کے 21 سالہ  دور اقتدار کے دوران خلافت عثمانیہ     کا دائرہ 20 ملین  مربع میٹر تک پھیل چکا تھا ۔

 

*** جوزف  لوئس گے آئزاک ایک فرانسیسی ماہر فزکس اور کیمیا دان تھے  جنہوں نے   ماحولیاتی تحقیق  اور مختلف  بلند مقامات  پر ہوا    میں رطوبت    اور گرمائش   کے تجسس میں  آج کے دن  سن 1804   کو  ہائیڈروجن  سے اڑنے والے غبارے کے ذریعے  کامیاب  پیمائش   کی ۔

 

*** 1923 میں جمہوریہ ترکی کے قیام کے فوراً بعد   ترکی کو جدید ملک بنانےکے لیے  ہر طرح کے اقدامات اٹھائے جانے لگے جن میں موسیقی  کا شعبہ بھی شامل تھا ۔  مغربی موسیقی  کی تعلیم دینا  رواج بن گیا جس میں اس دور کے نامور موسیقار جمال رشید     کی کاوشیں  قابل رشک رہیں۔

 

***16 جنوری سن 1952 کو عثمانی ماہر ادب رجائی زادہ محمود اکرم   کے صاحب زادے  ارجمند اکرم کو  فرانس نے  لیجنڈ ڈی آنر   کے ایوارڈ سے نوازا  جو کہ  انہیں  ترک۔فرانسیسی تعلقات  میں فروغ کے  بدلے دیا گیا تھا ۔

 ***ایران میں طویل عرصے کے انتشار کے بعد  شاہ محمد رضا پہلوی  کو  آج کے دن 1979 میں تخت چھوڑنا پڑا جس کے بعد خمینی  نے ملک میں  جمہوریت کا اعلان کر دیا ۔ شاہ پہلوی اس کے بعد سیاسی پناہ گزین کے طور پر مصر چلے گئے جہاں ان کا انتقال سن 1980 میں ہوا ۔

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں