تاریخ میں آج کا دن 01

تاریخ میں آج کا دن 01

1117980
تاریخ میں آج کا دن 01

سال نو  کی  آمد ہو چکی ہے اورہماری  دعا ہے کہ یہ سال    ،ترکی اور  اقوام عالم کےلیے  امن وآشتی  اور خیر و برکت کا  وسیلہ بن کر  گزرے۔

 اس سال  صدائے ترکی   ایک  نئے پروگرام کے ہمراہ آپ کے ساتھ ہے    جس میں   عالمی تاریخ میں آج کے دن رونما ہوئے اہم واقعات کا مختصر احوال   پیش کیا جائے گا۔

 

 ***وقت  کو مہینوں اور سالوں میں تقسیم  کرنا  دیگر جانداروں کے بجائے  ہم   انسانوں کی  ذمے داری   ہے ۔ کرہ ارض پر بسے دیگر جاندار  موسمی حالات کے  مطابق اپنی  زندگی گزارتےہیں جبکہ انسان  نے اپنی زندگی کو  ایک متوازن نظام میں   ڈھالنے کےلیے گھنٹوں ،   دنوں،مہینوں اور سالوں    کا تعین  کرتے ہوئے اسے تقویم یا کیلنڈر کا  نام دیا ۔

 

*** تبلیغ اسلام  کے ساتھ ہی  مکہ میں مزاحمت    کے خلاف  پیغمر خدا نے  1000 صحابہ کرام کے ہمراہ     622  ہجری  میں مدینہ ہجرت کی تھی جوکہ عیسوی سال کے اعتبار  سے  یکم جنوری سن 630    کا دن تھا ۔

 

***سن 1958 میں  یورپی اتحاد   کا قیام  عمل میں لایا گیا ۔

 

*** سن 1971 میں امریکی ٹیلی ویژن چینلز پر تمباکو نوشی کے اشتہارات بند کر دیئے گئے تھے ۔

 

*** سن 1992 میں  یورپی اقتصادی اتحاد کے رکن ممالک  کے درمیان  سرحدی محافظوں اور کسٹم چوکیوں  کے خاتمے پر مبنی شینگین معاہدہ  عمل میں لایا گیا ۔

 

*** سن 2002 میں  ہالینڈ وہ پہلا ملک تھا جس   نے " ایوتھاناسیا"   کو  قانونی حیثیت دے دی ۔ یہ قانون  مہلک امراض میں  مبتلا افراد کو اپنی زندگی ختم   کروانے کی اجازت دیتا ہے۔

 

 

 

 

 

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں