روس۔ یوکرین جنگ چھڑنے کے دو سال پورے ہونے پر ترکیہ کا بیان

روس اور یوکرین جنگ  چھڑے دو سال  بیت چکے ہیں ، یوکرین پر اس کے تباہ کن اثرات بڑھ رہے ہیں اور علاقائی اور عالمی سطح پر منفی اثرات  گہرے ہو رہے ہیں

2106809
روس۔ یوکرین جنگ چھڑنے کے دو سال پورے ہونے پر ترکیہ کا بیان

ترکیہ نے اطلاع دی ہے  کہ یہ  یوکرین کی آزادی، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی بنیاد پر منصفانہ اور مستقل حل تک پہنچنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس اور یوکرین جنگ  چھڑے دو سال  بیت چکے ہیں ، یوکرین پر اس کے تباہ کن اثرات بڑھ رہے ہیں اور علاقائی اور عالمی سطح پر منفی اثرات  گہرے ہو رہے ہیں۔

"ہمیں یقین ہے کہ آخر کار ایسے حالات ابھریں گے جو ہمیں سفارتی عمل کو بحال کرنے کا موقع دیں گے۔" بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اس افہام و تفہیم کے ساتھ فریقین کو ضروری تجاویز کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم یوکرین کی آزادی، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی بنیاد پر منصفانہ اور مستقل حل تک پہنچنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ روس نے 24 فروری 2022 کو یوکرین کے خلاف جنگ  چھیڑی تھی۔



متعللقہ خبریں