ترکیہ: وزیر خارجہ خاقان فیدان اُردن کے دورے پر

وزیر خارجہ خاقان فیدان آج اُردن کے سرکاری دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں

2089909
ترکیہ: وزیر خارجہ خاقان فیدان اُردن کے دورے پر

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان آج اُردن کے سرکاری دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں۔

سفارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق وزیر خارجہ فیدان 17 تا18 جنوری کو اُردن کا دورہ کریں گے۔

اپنی مصروفیات کے دوران وہ اُردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ایمن الصفدی کے ساتھ ملاقات کریں گے علاوہ ازیں اُردن کے شاہ عبداللہ دوئم بھی انہیں شرفِ ملاقات بخشیں گے۔

مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ فلسطین کی تازہ صورتحال اور علاقائی و بین الاقوامی پیش رفتوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں