آئیں،بحیرہ ایجیئن کو امن و تعاون کا محور بنا دیں:ایردوان

صدر ایردوان نے کہا کہ  دونوں ملکوں کے  درمیان موجود تنازعات کو  مکالمت، بہتر ہمسائیگی کے اصولوں  اور عالمی قوانین کے تحت مشترکہ طور پر کوششوں سے حل کیا جا سکتا ہے

2073908
آئیں،بحیرہ ایجیئن کو امن و تعاون کا محور بنا دیں:ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم بحیرہ ایجیئن کو امن و تعاون کا پیامبر بنانا چاہتے ہیں۔

 یک روزہ دورے پر ایتھنز میں موجود صدر ایردوان نے یونانی وزیراعظم کریا کوس میچو تاکس کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا ۔

 صدر ایردوان نے کہا کہ  دونوں ملکوں کے  درمیان موجود تنازعات کو  مکالمت، بہتر ہمسائیگی کے اصولوں  اور عالمی قوانین کے تحت مشترکہ طور پر کوششوں سے حل کیا جا سکتا ہے، میں نے میچوتاکس کے ساتھ بحیرہ ایجیئن اور مشرقی بحیرہ روم پر مبنی موقف پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے ۔

 مسئلہ قبرص کے حوالے سے صدر ایردوان نے کہا کہ جزیرہ کے حقائق کی  روشنی میں منصفانہ اور پائیدار حل  تک رسائی پورے علاقے کے فائدےمیں ہو گی ، ہم ایجیئن کو امن و تعاون کا پیامبر بنانا چاہتے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ ترکیہ اور یونان مل کر ایسے مشترکہ اقدامات اٹھائیں کہ  دنیا ان کی مثال دیں، میں واضح کردوں کہ دونوں ملکوں کے درمیان ایسا کوئی مسئلہ نہیں جو کہ بات چیت سے حل نہ کیا جا سکے مگر اس کےلیے ہمیں اپنا زاویہ وسیع کرنا ہوگا۔

 انسداد دہشتگردی میں تعاون کے حوالے سے بھی صدر نےلاوریون کیمپ  سے متعلق کہا کہ یونان میں دہشتگردوں کی آماج گاہ بننے والے ایسے کیمپوں کا کھلا رہنا  باعث تشویش ہے ، یونان میں بسی اقلیتوں کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود  سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بھی تقویت ملے گی ، ہمیں امید ہے کہ مغربی تھریس  کی ترک اقلیت کے معیار زندگی کو عالمی قوانین کے تحت بہتر بنانے میں حکومت یونان اپنا کردار ادا کرے گی ۔

 

 



متعللقہ خبریں