ترکیہ: COMCEC کا 39 واں وزراء اجلاس استنبول میں منعقد ہو رہا

اجلاس کی وزراء نشست 4 دسمبر کو صدر رجب طیب ایردوان  کے افتتاحی خطاب کے ساتھ شروع ہو گی

2071448
ترکیہ: COMCEC کا 39 واں وزراء اجلاس استنبول میں منعقد ہو رہا

اسلامی تعاون تنظیم کی دائمی کمیٹی برائے اقتصادیات و تجارتی تعاون COMCEC کا 39 واں وزراء اجلاس ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقد ہو رہا ہے۔

ترکیہ صدارتی محکمہ اسٹریٹجی و بجٹ  کے جاری کردہ بیان کے مطابق اجلاس اعلیٰ سطحی ماہرین کی شرکت سے اور  2 تا 5 دسمبر کے دوران  منعقد ہو گا ۔ اجلاس  میں ایجنڈے کے موضوعات کا تکنیکی جائزہ لیا جائے گا اور وزراء کی نشست میں پیش کرنے کے لئے فیصلہ بِل تیار کیا جائے گا۔

اجلاس کی وزراء نشست 4 دسمبر کو صدر رجب طیب ایردوان  کے افتتاحی خطاب کے ساتھ شروع ہو گی۔

نائب صدر جیودت یلماز، اجلاس کی وزراء نشست ، کاروائی نشست اور اختتامی نشست کی سربراہی کریں گے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک  وزارء کی سطح پر اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں رکن ممالک کے وفود  اور اسلامی تعاون تنظیم  کی تنظیموں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔

اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم کی دائمی کمیٹی برائے  اقتصادیات  و تجارتی تعاون   کے رکن ممالک کے درمیان تجارت، مالی تعاون، رسل ورسائل، اطلاعات، زراعت، سیاحت، غربت کے خاتمے اور ڈیجیٹلائزیشن کے شعبوں میں تعاون کے فروغ  سے متعلقہ کوششوں کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں