ترکیہ سے غزہ کو انسانی امداد کا سلسلہ جاری

غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والا فوجی طیارہ صبح قیصری سے مصر کے العریش ہوائی اڈے  کو  روانہ کیا گیا

2070181
ترکیہ سے غزہ کو انسانی امداد کا سلسلہ جاری

وزیر صحت فخر الدین قوجا نے کہا  ہےکہ غزہ کو  طبی  شعبے میں  امداد جاری ہے۔

فخر الدین قوجا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والا فوجی طیارہ صبح قیصری سے مصر کے العریش ہوائی اڈے  کو  روانہ کیا گیا ہے۔

قوجا نے بتایا ہے کہ یہ  طیارہ، جس میں انکیوبیٹرز، نوزائیدہ وینٹی لیٹرز، آپریٹنگ ٹیبل، چھت کے لیمپ اور بہت سے دیگر طبی آلات شامل ہیں، وطن واپسی  پر  مریضوں کو ان کے علاج کے لیے ترکیہ لائے گا، اور متعلقہ تینوں  ممالک کے ساتھ ہم  قریبی طور پر کام کر رہے ہیں۔

ترکیہ  سے غزہ  تک پہنچانے کے لیے اب تک 11 طیارے، ایک بحری جہاز، تقریباً 700 ٹن انسانی امداد اور طبی سامان، 8 فیلڈ ہسپتال اور 20 ایمبولینسیں العریش پہنچ چکی ہیں۔


 

 



متعللقہ خبریں