غزہ ایک فلسطینی سرزمین ہے اور فلسطین ہی کا حصہ رہے گی: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  الجزائر کے دورے سے واپسی پر طیارے میں ایجنڈے کے بارے میں جائزہ ل پیش کرتے ہوئے کیا

2067490
غزہ ایک فلسطینی سرزمین ہے اور فلسطین ہی کا حصہ رہے گی: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  غزہ کے مریضوں کو ترکیہ لانے اور  وہ جلد ہی مصر کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔  

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  الجزائر کے دورے سے واپسی پر طیارے میں ایجنڈے کے بارے میں جائزہ ل پیش کرتے ہوئے کیا۔

ایردوان نے کہا کہ انہوں نے الجزائر کے صدر عبدالمصد تبون کے ساتھ علاقائی اور عالمی مسائل بالخصوص غزہ میں ہونے والی بربریت پر تبادلہ خیال کیا  ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی حیثیت سے، ہم 7 اکتوبر سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری قتل عام کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے خہا کہ  غزہ ایک فلسطینی سرزمین ہے اور فلسطین ہی کا حصہ رہے گی۔

انہوں  نے کہا کہ اگرچہ فلسطینیوں کا قدیم وطن 1947 سے آہستہ آہستہ اسرائیل کے قبضے میں ہے لیکن مجھے امید ہے کہ غزہ فلسطینی سرزمین ہی رہے گا۔

ایردوان نے کہا کہ غزہ پر قبضے نے کچھ ممالک کی حکومتوں کو خاموش لیکن  ان ممالک کے عوام   کے ضمیروں کو متحرک کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر فلسطین کی حمایت کرنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

ایردوان نے کہا کہ وہ حماس کی  تحویل میں موجود   شہریوں کے ساتھ کوئی منفی رویہ اپنائے جانے پر یقین نہیں کرتے ہیّں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں فلسطینیوں کی ایک خاصی تعداد ہے۔ حماس فی الحال انہیں بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ قطر کی شمولیت سے اس عمل میں ایک نیا قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ "مجھے لگتا ہے کہ وہ آج اور کل یرغمالیوں کا تبادلہ شروع کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  مصری انتظامیہ نے بھی رفح بارڈر گیٹ پر مثبت اقدامات کیے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ پہلے مرحلے میں، غزہ میں کینسر کے 40 مریض ترکیہ لائے گئے ۔ دوسرے مرحلے میں اس تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا  اور اب یہ تعداد  88 مریضوں اور 67 رفقا تک پہنچ گئی ہے۔ ہم ان کا علاج اپنے شہر کے ہسپتالوں میں  کررہے ، اور ہم کرتے رہیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ غزہ کے مریضوں کو وہاں سے نکال کر تیزی سے ہمارے ملک لایا جائے۔ میں جلد از جلد مصر کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں  اور ان  مسائل پر مصر میں  غور کیا جائے گا۔

صدر نے کہا کہ یورپی ممالک نے قتل عام کو روکنے کے لیے اقدامات نہیں کیے ۔

انہوں نے کہا کہ  صرف اسپین کا نقطہ نظر ایک مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے  اور میں اگلے ہفتے ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز سے بھی ملاقات کروں گا۔



متعللقہ خبریں