شمالی عراق میں فضائی آپریشن،دہشتگردوں سمیت ان کے اڈے تباہ

شمالی عراق میں حاکورک  پر فضائی کارروائی میں دہشت گردوں سمیت 15 اہداف کو تباہ کر دیا گیا

2060414
شمالی عراق میں فضائی آپریشن،دہشتگردوں سمیت ان کے اڈے تباہ

شمالی عراق میں حاکورک  پر فضائی کارروائی میں دہشت گردوں سمیت 15 اہداف کو تباہ کر دیا گیا۔

امور دفاع کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرکہا گیا کہ دہشتگردوں کے  اڈوں   کی تباہی تک آپریشنز جاری رکھیں گے،عراق کے شمال سے پی کےکے اور دیگر دہشت گرد عناصر کا خاتمہ کر کے ہمارے عوام اور حفاظتی قوتوں  کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کو ختم کرنے اور اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51  کے تحت  ملکی دفاعی حقوق کے مطابق ہماری سرحدی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے شمالی  عراق کے حاکورک علاقے میں دہشت گردوں کے اہداف کے خلاف 4 نومبر 2023 کو شام ساڑھے سات بجے ایک فضائی آپریشن کیا گیا جس مین مجموعی طور پر 15 اہداف کو نشانہ  بنایا گیا جن میں غاریں اور پناہ گاہیں  شال تھیں۔

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے زیر استعمال اور ذمہ دار سطح پر دہشت گردوں پر مشتمل ان گوداموں کو تباہ کر دیا گیا۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ آپریشن میں ملکی اور قومی گولہ بارود کی زیادہ سے زیادہ مقدار استعمال کر کے متعدد دہشت گردوں کو ختم کر دیا گیا اور کہا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اس وقت تک عزم اور حوصلے کے ساتھ جاری رہے گی جب تک ایک بھی دہشت گرد باقی نہیں رہتا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران معصوم شہریوں، دوست عناصر، تاریخی اور ثقافتی اثاثوں اور ماحولیات کو نقصان پہنچنے سے روکنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔

 



متعللقہ خبریں