شمالی عراق و شام میں 42 دہشتگرد مارے گئے

ترک امور دفاع کے مطابق، شمالی عراق و شام  میں بیالیس دہشتگرد مارے گئے جس کے بعد اس سال کے دوران مارے گئے دہشتگردوں کی تعداد 1682 ہو گئی ہے

2053224
شمالی عراق و شام  میں 42 دہشتگرد مارے گئے

 شمالی عراق اور شام  میں حالیہ چوبیس گھںٹوں میں 42  دہشت گرد مارے گئے۔

ترک امور دفاع کے مطابق، شمالی عراق و شام  میں بیالیس دہشتگرد مارے گئے جس کے بعد اس سال کے دوران مارے گئے دہشتگردوں کی تعداد 1682 ہو گئی ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ  شمالی عراق و شام  میں آپریشنز کے حامل علاقوں پر  پر بلا اشتعال فائرنگ اور حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

یکم جنوری سے اب تک چار سو  کے قریب دراندازیاں اور حملے کیے  گئے ہیں جن کی جوابی کاروائی میں ایک ہفتے کے دوران چھبیس  سمیت مجموعی طور پر 1272 دہشتگرد مارے گئے۔

 



متعللقہ خبریں