ترک وزیر خارجہ حقان فیدان آج لبنان اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں

وزیر خارجہ حقان  فیدان آج لبنان اور پھر سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ وزیر خارجہ  فیدان پہلے اپنے لبنانی ہم منصب عبداللہ بوہبیب کی دعوت پر لبنان کادورہ کریں گے

2051822
ترک وزیر خارجہ حقان فیدان آج لبنان اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں

ترکیہ فلسطین میں اسرائیلی تشدد کے خاتمے کے لیے اپنی سفارتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

وزیر خارجہ حقان  فیدان آج لبنان اور پھر سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

وزیر خارجہ  فیدان پہلے اپنے لبنانی ہم منصب عبداللہ بوہبیب کی دعوت پر لبنان کادورہ کریں گے۔

بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

وزیر خارجہ فیدان کا دوسرا پڑاؤ جدہ، سعودی عرب ہوگا۔

وزیر خارجہ فیدان یہاں اسلامی تعاون تنظیم کی کھلی شرکت کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے غزہ میں تمام فلسطینیوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیل کے اندھا دھند اقدامات کے خلاف اٹھائے جانے والے ٹھوس اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور تنظیم کے رکن ممالک کی جانب سے مشترکہ موقف کے تعین پر زور دیا جائے گا۔

حقان  فیدان نے اس سے قبل فلسطین میں اسرائیل کے تشدد کے خاتمے کے لیے مصر کا دورہ بھی  کیا تھا۔

حماس کے عسکری ونگ، قسام بریگیڈز نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل پر " طوفانِ  اقصیٰ سیلاب" کے نام سے بڑا حملہ کیا ہے  اور  غزہ سے اسرائیل کی طرف ہزاروں راکٹ فائر کیے ہیں اور  مسلح گروپ علاقے کی بستیوں میں داخل ہوئے ہیں ۔

اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے جنگی طیاروں سے غزہ کی پٹی کے خلاف آہنی تلواروں کا آپریشن شروع کیا ہے۔

بڑھتی ہوئی کشیدگی میں دونوں طرف سے ہزاروں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔



متعللقہ خبریں