امریکی اور ترک وزرا خارجہ کا رابطہ، شام میں ترکیہ آپریشن پر تبادلہ خیال

امریکہ کو ایک اتحادی کی حیثیت سے شام کے شمال میں دہشت گرد تنظیم وائی پی جی کے ساتھ کام کرنا بند کر دینا چاہیے

2047553
امریکی اور ترک وزرا خارجہ کا رابطہ، شام میں ترکیہ آپریشن پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ حا قان فیدان نے اپنے امریکی ہم منصب پر زور دیا کہ امریکہ دہشت گرد تنظیم وائی پی جی کے ساتھ کام کرنا بند کر دے۔

سفارتی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق فیدان نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

بیان میں  کہا گیا ہے کہ "وزیر فیدان نے  زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو ایک اتحادی کی حیثیت سے شام کے شمال میں دہشت گرد تنظیم وائی پی جی کے ساتھ کام کرنا بند کر دینا چاہیے، اور کہا کہ ترکیہ  عراق اور شام میں دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کو فیصلہ کن طریقے سے جاری رکھے گا۔‘‘

اس بات چیت کے حوالے سے مندرجہ ذیل معلومات فراہم کی گئی ہیں: "خطے میں ترکیہ کی جاری کارروائیوں کے فریم ورک کے اندر، عراق اور شام میں ہمارے اور امریکی افواج کے درمیان غیر فوجی  میکانزم کے دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ میں رکاوٹ بھی ایجنڈے میں لایا گیا ہے، اور ایک ڈراؤن کو مار گرانے کے تناظر میں مذکورہ میکانزم کے دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ میں رکاوٹ  پیدا نہ کرنے کی شکل میں موثر آپریشن کے معاملے  میں مطابقت طے پائی ہے۔"

بتایا گیا ہے اس بات چیت میں دونوں وزرا نے نیٹو کی توسیع کے معاملے پر بھی غور کیا۔

امریکی دفتر خارجہ نے اس ٹیلی فونک بات چیت کے حوالے سے ایک تحریری بیان میں واضح کیا ہے کہ بلنکن نے کہا ہے کہ "امریکہ اور ترکیہ  کا دہشت گردی کے خلاف  جدوجہد میں ہدف مشترکہ" ہے۔

بلنکن نے کہا، "دہشت گردی کا خطرہ چاہے یہ  شام، عراق یا کسی اور جگہ پر ہو،  امریکہ، ترکیہ  اور ہمارے اتحادیوں کی سلامتی کے لیے خطرہ تشکیل دیتا ہے ۔" انہوں نے  ترکیہ اور امریکہ کے باہمی تعاون اور تنازع کے امکان کو کم کرنے کی اہمیت کی طرف اشارہ کیا۔

بلنکن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں کہا، "ہم نے وزیر خارجہ فیدان سے بات کی ہے، ہم نے ہمارےمشترکہ ہدف دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے اپنی سرگرمیوں کو مربوط کرنے اور تصادم کے امکانات کو کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔"



متعللقہ خبریں