شام میں ترک ڈراؤن کا گر کر تباہ ہونا شام آپریشن کو متاثر نہیں کرے گا

کل خاص طور پر شمالی شام میں تل رفعت، سیزائر اور دیرک علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے بہت سے اہداف کو کو تباہ کر دیا گیا

2047412
شام میں ترک ڈراؤن کا گر کر تباہ ہونا شام آپریشن کو متاثر نہیں کرے گا

ترکیہ  نے اعلان کیا  ہے کہ شام میں آپریشن کے دوران ایک مسلح  ڈراؤن کے گرنے سے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے خلاف آپریشن کو انجام دینے اور تعین شدہ  اہداف کو نشانہ بنانے پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

اس موضوع پر وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں یاد دلایا گیا ہے کہ یکم اکتوبر 2023 کو (دارالحکومت انقرہ میں) دہشت گردانہ حملے کے بعد جائزہ قانونی دفاع کی روشنی میں عراق اور شام میں PKK/YPG دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف جامع کارروائیاں شروع کی گئیں۔

اس تناظر میں اس بات پر زور دیا گیا  ہے کہ کل خاص طور پر شمالی شام میں تل رفعت، سیزائر اور دیرک علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے بہت سے اہداف کو کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔

بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران، تیسرے فریقوں کے ساتھ چلائے جانے والے ڈی ایسکلیشن میکانزم میں مختلف تکنیکی جائزوں کی وجہ سے ایک ڈراؤن  ضائع ہو گیا، اور ڈی ایسکلیشن میکانزم کو زیادہ مؤثر طریقے سے چلانے کے لیے متعلقہ فریقوں کے ساتھ ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ "اس واقعے نے جاری آپریشن کی تکمیل اور شناخت شدہ اہداف کو نشانہ بنانے پر کسی بھی طرح سے اثر نہیں ڈالا۔ "عراق کی طرح،  شام میں بھی دہشت گرد تنظیم کے ذریعہ تیار کردہ تمام صلاحیتوں اور آمدنی کے ذرائع کو منظم طریقے سے تباہ کیا جاتا رہے گا۔"

 



متعللقہ خبریں