وزیر دفاع کا آذربائیجانی ہم منصب سے رابطہ،قاراباغ آپریشن کی مبارک باد

وزیر دفاع یشار گولیر نے آذربائیجانی فوج کے قاراباغ میں انسداد دہشتگردی آپریشن میں کامیابی پر آذربائیجانی ہم منصب ذاکر حسن اوف کومبارک باد دی ہے

2040502
وزیر دفاع کا آذربائیجانی ہم منصب سے رابطہ،قاراباغ آپریشن کی مبارک باد

 وزیر دفاع یشار گولیر نے آذربائیجانی فوج کے قاراباغ میں انسداد دہشتگردی آپریشن میں کامیابی پر آذربائیجانی ہم منصب ذاکر حسن اوف کومبارک باد دی ہے۔

 آذربائیجانی امور دفاع کے مطابق، ترک وزیر دفاع گولیر نے  حسن اوف سے ٹیلیفون پر رابطہ  کرتے ہوئے انہیں اس آپریشن کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ترکیہ دائما آذربائیجان کی حمایت کرتا رہے گا۔

 گولیر نے اس آپریشن میں شہید ہونے والے فوجیوں کے لیے  اظہار تعزیت اور زخمی فوجیوں کی جلد صحت یابی کی بھی تمنا کی ۔

علاوہ ازیں، دونوں وزرا نے  مختلف موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

 



متعللقہ خبریں