ترک ہلال احمر نے لیبیا کے لیے 150 ٹن سے زیادہ انسانی امداد روانہ کیا ہے

ترک ہلال احمر کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا میں سیلاب کے بعد علاقے میں پہنچنے والی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں

2040040
ترک ہلال احمر نے  لیبیا کے لیے 150 ٹن سے زیادہ انسانی امداد روانہ کیا ہے
Turk kizilay libya yardim.jpg
Turk kizilay libya yardim1.jpg

ترک ہلال احمر نے سیلاب سے متاثرہ لیبیا کے لیے 150 ٹن سے زیادہ انسانی امداد  روانہ کی ہے۔

ترک ہلال احمر کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا میں سیلاب کے بعد علاقے میں پہنچنے والی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی عیادت کی گئی اور ان کی ضروریات کا تعین کیا گیا اور علاقے میں ہنگامی امدادی پیکجز پہنچانے والی ترک ہلال احمر نے بھی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کی مدد کی ہے۔

بیان میںکہا گیا ہے  کہ ہلال احمر نے اس علاقے میں فراہم کردہ موبائل فیڈنگ گاڑی کے ساتھ گرم کھانا فراہم کیا ہے۔

ہلال احمر، جس نے طیاروں اور بحری جہازوں کے ذریعے لیبیا کو آفت زدگان کے لیے امداد پہنچائی، بیان میں کہا کہ اس نے اب تک اس خطے میں 150 ٹن سے زیادہ انسانی امداد بھیجی ہے، جس میں خوراک، حفظان صحت کا سامان، کپڑے، ماسک، فلیش لائٹس، مواصلاتی آلات، موم بتیاں، بیٹریاں، پورٹیبل چارجرز،  ٹولز اور باڈی بیگز جیسے مواد شامل ہیں خطے میں پہنچایا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ اس بات پر زور دیا گیا کہ مکمل طور پر لیس موبائل کمیونیکیشن وہیکل میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹم کے ساتھ بلا تعطل مواصلات کا موقع فراہم کیا  جا رہا  ہے۔

بیان میں ہلال احمر، جس نے "مشکل دن میں لیبیا کے لیے ہاتھ میں ہاتھ" کے نعرے کے ساتھ خطے کے لیے امدادی مہم کا آغاز کیا، 78 ٹن امداد بھیجی جس میں کمبل، کھانے کے پارسل، حفظان صحت کے سیٹس، ڈبہ بند خوراک،  شامل ہیں روانہ کیا ہے۔ 5ویں جہاز میں بیگ، جنریٹر، کپڑے اور بچوں کی خوراک شامل کی جائے گی۔

اس میں کہا گیا کہ ترک ہلال احمر، جس نے لیبیا کے ہلال احمر کے ساتھ مل کر آفت زدگان کی مدد کی، یہ کوششیں جاری رکھے گی۔



متعللقہ خبریں