ترک صدر رجب طیب ایردوان کی ماہ ستمبر میں مصروفیات

صدر ایردوان رواں ماہ دو بین الاقوامی سربراہی اجلاسوں میں ترکیہ کی نمائندگی کریں گے

2032236
ترک صدر  رجب طیب ایردوان کی ماہ ستمبر میں مصروفیات

صدر رجب طیب ایردوان  اس ماہ وسیع پیمانے کی ڈپلومیسی  سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

ایردوان  4 ستمبر  کو روسی شہر سوچی میں صدر ولا دیمر پوتن سے ملاقات کریں گے۔

اردگان اور پوتن کی ملاقات میں ایجنڈا کا سب سے اہم  موضوع بحیرہ اسود اناج راہداری  معاہدہ ہو گا، جس سے روس 17 جولائی کو دستبردار ہو گیا تھا۔ دونوں رہنما معاہدے کی بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ملاقات کے دوران جہاں روس یوکرین جنگ میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر بھی بات چیت کی جائے گی وہیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بالخصوص توانائی، تجارت، معیشت اور سیاحت  کے معاملات بھی زیر ِ غور آئینگے۔

صدر ایردوان رواں ماہ دو بین الاقوامی سربراہی اجلاسوں میں ترکیہ کی نمائندگی کریں گے۔

اردگان 9-10 ستمبر کو ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی جائیں گے جہاں وہ G-20 لیڈروں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ توقع ہے کہ صدر ایردوان عالمی تجارت کی ترقی کی جانب اقدامات، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی تعاون اور موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر "ایک دنیا، ایک خاندان، ایک مستقبل" کے موضوع کے ساتھ ایک پیغام دیں گے۔

صدر ایردوان 17تا21 ستمبر کو امریکی  شہر نیویارک میں  منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی میں شرکت کریں گے۔

آپ  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، بنیادی طور پر روس یوکرین جنگ، شام، فلسطین اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی تازہ ترین پیش رفت، دہشت گردی کے خلاف جنگ، پناہ گزینوں کے مسئلے اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جدوجہد  پر توجہ مرکوز کرائیں گے۔

ترک صدر جی۔20 سربراہی اجلاس  اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دائرہ کار میں بھاری تعداد میں مملکتی و ریاستی سربراہان سے دو طرفہ مذاکرات سر انجام دیں گے۔

 



متعللقہ خبریں