وزیر خارجہ حقان  فیدان یوکرین کے دورے پر

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں حقان  فیدان  سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد پہلا بیان زیلینسکی کی طرف سے آیا ہے

2029280
وزیر خارجہ حقان  فیدان یوکرین کے دورے پر
hakan fidan kiev ukrayna.jpg
ukrayna andriy yermak-hakan fidan.jpg
zelenskiy-hakan fidan.jpg

وزیر خارجہ حقان  فیدان عراق کے 3 روزہ دورے کے بعد یوکرین پہنچ گئے ہیں۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں حقان  فیدان  سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے بعد پہلا بیان زیلینسکی کی طرف سے آیا ہے۔

زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے وزیرخارجہ  فیدان کے ساتھ بحیرہ اسود کے اناج راہداری پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

فیدان نے اپنے دورے کے دائرہ کار  میں  یوکرین کے صدر کے دفتر کے سربراہ آندری یرماک سے بھی ملاقات کی۔

حقان  فیدان کا بطور وزیر خارجہ یوکرین کا یہ پہلا دورہ ہے۔

24 فروری 2022 سے جاری روس یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد سے ترکیہ روس اور یوکرین کے درمیان ثالث کا کردار ادا  کررہا ہے۔

سفارتی ٹریفک کے ذریعے ، اناج راہداری، قیدیوں کے تبادلے اور امریکہ اور روس کے درمیان جوہری تناؤ کو کم کرنے کے معاملات  میں کشیدگی کم ہونے میں مدد ملی ہے۔



متعللقہ خبریں