ہمیں توقع ہے عراق PKK کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دے گا: وزیر خارجہ حقان فیدان

وزیرخارجہ  فیدان نے ان خیالات کا اظہار عراقی وزیر خارجہ فواد حسین کے ساتھ عراق کے دارالحکومت بغداد میں وزارت خارجہ میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا

2028004
ہمیں توقع ہے عراق  PKK کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دے گا: وزیر خارجہ حقان فیدان

وزیر خارجہ  حقان فیدان نے کہا کہ انہیں  توقع ہے کہ  عراق دوستی اور بھائی چارے کی روح کے مطابق    PKK کو سرکاری طور پر ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر تسلیم کرے گا۔

وزیرخارجہ  فیدان نے ان خیالات کا اظہار عراقی وزیر خارجہ فواد حسین کے ساتھ عراق کے دارالحکومت بغداد میں وزارت خارجہ میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ  انہوں نے اپنے عراقی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں بہت ہی جامع امور پر تبادلہ خیال کیاہے،  فیدان نے کہا کہ اس سلسلے میں ترکیہ کی ترجیح  دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  PKK نے بہت سے عراقی دیہاتوں کے ساتھ ساتھ سنجار، محمود، قندیل اور سلیمانیہ پر قبضہ کر رکھا ہے، فیدان نے کہا کہ  دہشت گرد تنظیم شام اور عراق کے درمیان سرحدوں کو نظر انداز کر کے ان دونوں علاقوں کو دہشت گردی کی راہداری کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

وزیرخارجہ  فیدان نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سامراجی طاقتوں کا آلہ کار PKK کے خلاف ہر سطح پر اپنے عراقی بھائیوں کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔  ہم ان سے (عراق سے) یہ بھی توقع کرتے ہیں کہ وہ PKKہمارے ساتھ بھائی چارے  کا خیال رکھتے ہوئے PKK کو  ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر باضابطہ طور پر تسلیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم کا نام خواہ کچھ ہی کیوں نہ ہو اس کا کاتمہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم عراق کی علاقائی سالمیت اور سیاسی اتحاد کے لیے خطرہ بننے والی کسی بھی دہشت گرد تنظیم کے خلاف جنگ میں عراق کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں، اور ۔ انسانیت کے خلاف جرائم  میں اپنے عراقی بھائیوں کے استحکام اور فلاح و بہبود  میں ان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔



متعللقہ خبریں