ڈرلنگ بحری جہازعبدالحمید حان نے آق سیکی کے کنویں ون میں کھدائی کے کام کا آغاز کردیا

ٹرکش پیٹرولیم کارپوریشن (TPAO) کے X سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ایک بیان میں کہا ہے کہ عبدالحمید  حان ڈرلنگ بحری جہاز توانائی کے بیڑے کا سب سے  اہم اور  مضبوط  بحری جہاز  آق سیکی کے کنویں میں پٹرول کی تلاش کرے گا

2023502
ڈرلنگ بحری جہازعبدالحمید حان نے آق سیکی کے کنویں ون میں کھدائی کے کام کا آغاز کردیا

سمندروں میں قدرتی گیس کی تلاش اور ڈرلنگ کے بیڑے کا سب سے طاقتور  ڈرلنگ بحری جہاز  عبدالحمید حان آقسیکی 1 کنویں میں ڈرلنگ شروع کرے گا۔

ٹرکش پیٹرولیم کارپوریشن (TPAO) کے X سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ایک بیان میں کہا ہے کہ عبدالحمید  حان ڈرلنگ بحری جہاز توانائی کے بیڑے کا سب سے  اہم اور  مضبوط  بحری جہاز  آق سیکی کے کنویں میں پٹرول کی تلاش کرے گا۔  عبدالحمید حان  ڈرلنگ  بحری جہاز نے بحیرہ روم میں اپنے پہلے ہدف   آق سیکی کے کنویں  ون میں کھدائی شروع کر دی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  ماوی وطن میں قدرتی گیس کی تلاش کی سرگرمیاں بلا روک ٹوک جاری ہیں۔

عبدالحمید حان  ڈرلنگ جہاز، ڈرلنگ کے جہازوں میں سب سے طاقتور ہے جسے ترکیہ نے حالیہ برسوں میں اپنے توانائی کے بیڑے میں شامل کیا ہے، اس سے قبل بحیرہ روم میں Yörükler-1 اور Taşucu-1 کنوؤں میں ڈرلنگ کی سرگرمیاں انجام دے چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں