فلسطینی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم اس ہفتے ترکیہ کا دورہ کریں گے

صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، صدر رجب طیب ایردوان پچیس جولائی کو فلسطینی صدر سے اور اٹھائیس جولائی کو اسرائیلی وزیراعظم  نیتین یاہو کے ساتھ ملاقات کریں گے

2014243
فلسطینی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم اس ہفتے ترکیہ کا دورہ کریں گے

 فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتین یاہو آئندہ ہفتے علیحدہ علیحدہ ترکیہ کا دورہ کریں گے۔

صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، صدر رجب طیب ایردوان پچیس جولائی کو فلسطینی صدر سے اور اٹھائیس جولائی کو اسرائیلی وزیراعظم  نیتین یاہو کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ  صدر ایردوان کی دعوت پر  ان دوروں کے دوران  سربراہ علاقائی و عالمی مسائل سے متعلق تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا جبکہ فلسطینی صدر سے ملاقات میں ترک۔فلسطینی تعلقات اور اسرائیل۔فلسطین تنازعے سمیت دیگر موضوعات پر غور کیا جائے گا۔

 بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دوست و برادر فلسطینی ریاست اور ترکیہ کے درمیان  تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اقدامات بھی اٹھائے جائیں گےعلاوہ ازیں ،دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی و عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں