بحیرہ اسود اناج راہداری معاہدے پر روس کے جلد ہی توسیع کرنے پر مجھے یقین ہے: صدر ایردوان

صدرایردوان نے ان خیالات کا اظہار   سعودی عرب روانگی سے قبل استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ پر پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کیا

2012467
بحیرہ اسود اناج راہداری معاہدے پر روس کے جلد ہی توسیع کرنے پر مجھے یقین ہے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے بحیرہ اسود اناج راہداری معاہدے جس کی توسیع کی مدت آج ختم ہو رہی ہے کے بارے میں کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن انسانی ہمدردی کے  پل  کو جاری رکھنے کے حق میں ہیں۔

صدرایردوان نے ان خیالات کا اظہار   سعودی عرب روانگی سے قبل استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ پر پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ  وہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازعات کو مزید تباہی، آنسو بہانے اور ڈرامے کا باعث بننے سے روکنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، ایردوان نے کہا کہ بحیرہ اسوداناج راہدری  کا معاہدہ  جو پہلا سال مکمل کرنے والا ہے دراصل ہماری سفارتی کامیابی ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ  اس اقدام کی بدولت 33 ملین ٹن سے زیادہ اناج کی مصنوعات عالمی منڈیوں میں بھیجی گئی ہیں ، اس طرح کم آمدنی والے بہت سے ممالک کو خوراک کے بحران  سے بچالیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکیہ  نے حالیہ دنوں میں بحیرہ اسود کے معاہدے  جس کی میعاد آج ختم ہو رہی کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج دیے گئے بیان کے باوجود، مجھے یقین ہے کہ روسی فیڈریشن کے صدر پوتن انسانی ہمدردی کے اس پل کو جاری  رکھنا  چاہتے ہیں۔ شاید اس دوران، اگست کا انتظار کیے بغیر، ہم صدر پوتن  کے  ساتھ فون کال کے ذریعے اس بارے میں کوئی قدم اٹھا سکتے ہیں۔

سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے دورے کے حوالے سے صدر ایردوان نے کہا کہ ان کا ترجیحی ایجنڈا ان ممالک کے ساتھ آنے والے وقت میں مشترکہ سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیاں  ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  خلیجی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تجارتی حجم گزشتہ 20 سالوں میں 1.6 بلین ڈالر سے بڑھ کر تقریباً 22 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔  ایردوان نے کہا کہ خاص طور پر اسلامی دنیا کے بحرانوں کے لیے ترکیہ  اور خلیجی ممالک کے درمیان قریبی مشاورت اور تعاون کی ضرورت ہے۔

ایردوان  نے اپنے  اس دورے کے دوران  الیکٹرک کار توگ جو کہ ترکیہ کے لیے فخر کا باعث ہے، خلیجی ممالک کے دورے کے دوران ان کے مخاطبین کو بطور تحفہ دینےکا بھی اعلان کیا ہے۔

روسی ایوان صدر (کریملن) کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ بحیرہ اسود کے اناج راہداری کا معاہدہ روک دیا گیا ہے تاہم  روس  متعلقہ شرائط کے نفاذ کے بعداس   معاہدے پر واپس آجائے گا۔



متعللقہ خبریں