ترکیہ: صدر ایردوان دورہ متحدہ عرب امارات پر روانہ ہو رہے ہیں

ہم نے دورے کا بہت سا تکنیکی کام مکمل کر لیا ہے۔ نیٹو سربراہی اجلاس کے بعد صدر ایردوان کا دورہ متحدہ عرب امارات متوقع ہے: وزیر خزانہ مہمت شیمشیک

2006842
ترکیہ: صدر ایردوان دورہ متحدہ عرب امارات پر روانہ ہو رہے ہیں

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان آنے والے دنوں میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ مہمت شیمشیک  نے کل انقرہ میں منعقدہ کابینہ اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیئے۔

صدر ایردوان کے نائب صدر جَیودت یلماز کے ہمراہ  دورہ متحدہ عرب امارات کے بارے میں سوال کے جواب میں شیمشیک نے کہا ہے کہ بحیثیت وزارت خزانہ  اس وقت دورے  کا ربط و ضبط ہمارے  پاس ہے اور ہم نے دورے کا بہت سا تکنیکی کام مکمل کر لیا ہے۔

شیمشیک نے کہا ہے کہ "آئندہ دو ہفتوں کے دوران ہم اپنی کاروائیاں مکمل کر لیں گے۔ قوی احتمال کے مطابق اس کے بعد کے ہفتے میں صدر رجب طیب ایردوان متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران ایک فریم ورک سمجھوتے پر دستخط  بھی متوقع ہیں"۔

وزیر خزانہ مہمت شیمشیک نے امکان ظاہر کیا ہے کہ  صدر ایردوان  کا دورہ متحدہ عرب امارات نیٹو سربراہی اجلاس کے بعد طے پائے گا۔



متعللقہ خبریں