ماہ جون میں 65 دہشت گردوں کو غیر فعال کردیا گیا : وزیر داخلہ علی یرلی قایا

وزیر داخلہ علی یرلی قایا  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں جون میں 65 دہشت گردوں کو غیر فعال  کرنے کی معلومات شیئر کی ہیں

2006752
ماہ جون میں 65 دہشت گردوں کو غیر فعال کردیا گیا : وزیر داخلہ علی یرلی قایا

دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دائرہ کار میں  جون میں 65 دہشت گردوں کو غیر فعال کردیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ علی یرلی قایا  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں جون میں 65 دہشت گردوں کو غیر فعال  کرنے کی معلومات شیئر کی ہیں ۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ماہ دہشت گردی کے خلاف 13,138 آپریشن کیے گئے، جن میں سے 43 بڑے اور درمیانے درجے کے تھے، وزیر یرلی قایا  نے کہا کہ  ان کارروائیوں کے دوران 418 افراد کو حراست میں لیا گیا اور 112 ان میں سے  112 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے بہادر جیندرامیری اور بہادر سیکیورٹی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جو ہمارے مقدس وطن اور ہمارے شاندار پرچم کی خاطر دہشت گردی کے خلاف دن رات لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  ہماری جدوجہد دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہے گی۔



متعللقہ خبریں