صدر رجب طیب ایردوان کا نیٹو کے سیکرٹری جنرل ہینز اسٹولٹن برگ سےٹیلی  فونک رابطہ

ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں روس میں ویگنر بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا

2004312
صدر رجب طیب ایردوان کا  نیٹو کے سیکرٹری جنرل ہینز اسٹولٹن برگ سےٹیلی  فونک رابطہ

صدر رجب طیب ایردوان نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل ہینز اسٹولٹن برگ سےٹیلی  فون پر بات چیت کی ہے۔

ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں روس میں ویگنر بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رابطے میں   کہا گیا ہے کہ  روس میں کشیدگی کے خاتمے سے یوکرین کے میدان میں ناقابل واپسی انسانی آفات کو روکا گیا، نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ روس میں ہونے والی پیش رفت یوکرین میں امن کی راہ پر ایک نیا سنگ میل ثابت ہو گی۔

رابطے میں   سویڈن کی نیٹو کی رکنیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا وہیں کہا گیا کہ سویڈن کی رکنیت کے حوالے سے ترکیہ کا تعمیری رویہ جاری ہے لیکن جب تک علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/PYD/YPG کے حامی اس ملک میں آزادانہ کارروائیاں کرتے رہیں گے، قانون سازی میں تبدیلیاں آتی رہیں گی۔

رابطے  میں  F-35 جنگی طیاروں کے حوالے سے ہونے والی ناانصافیوں (ترکیہ کا F-35 پروگرام سے نکالنا) اور F-16 جنگی طیاروں کے ترکیہ کے مطالبے کو سویڈن کی رکنیت پر منحصر کرنے کی کوششوں کا تعلق ترکیہ سے نہیں بلکہ نیٹو  سے ہے اور  اس سے نیٹو ہی  کی  سیکورٹی کو نقصان پہنچے گا۔



متعللقہ خبریں