وزیر قومی دفاع  یشارا گیولر کی بلجئیم میں مصروفیات جاری

یشارا گیولر  ، نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے دوران   بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹر میں اپنی دو طرفہ ملاقاتیں جاری رکھے ہوئے ہیں

2000481
وزیر قومی دفاع  یشارا گیولر کی بلجئیم میں مصروفیات جاری

وزیر قومی دفاع  یشارا گیولر  نے فرانسیسی وزیر دفاع سیباسٹین لیکورنو سے ملاقات کی ہے۔

یشارا گیولر  ، نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے دوران   بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹر میں اپنی دو طرفہ ملاقاتیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس تناظر میں یشارا گیولر  نے فرانسیسی وزیر دفاع لیکورنو سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ اور علاقائی دفاع و سلامتی اور نیٹو کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور لیکورنو نے یشارا گیولر  کو اس ماہ وزیر کے طور پر تعیناتی پر مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کی تمنا  کی ہے۔

یشارا گیولر  نے نیٹو ہیڈ کوارٹرز میں یونانی وزیر دفاع سٹیفانیس سے بھی ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران، جو کہ ایک تعمیری اور مثبت ماحول میں ہوئی یشارا گیولر  اور سٹیفانیس نے ترکیہ اور یونان کے درمیان اچھے ہمسایہ تعلقات اور دوستی پر مبنی ایجنڈے کی تیاری پر اتفاق کیا۔



متعللقہ خبریں