چین میں ترکیہ کے نئے قونصلیٹ جنرل کا افتتاح

قونصلیٹ جنرل کے افتتاح کے موقع پر چانگڈو شنگری لا ہوٹل میں ترک اور چینی حکام  نے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی

1999130
چین میں ترکیہ کے نئے قونصلیٹ جنرل کا افتتاح

چین میں ترکیہ کا نیا قونصلیٹ جنرل  چین  کے  جنوب مغربی صوبہ سیچوان کے مرکزی شہر چنگدو میں  کھل گیا ہے۔

قونصلیٹ جنرل کے افتتاح کے موقع پر چانگڈو شنگری لا ہوٹل میں ترک اور چینی حکام  نے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے   ترکیہ  کے سفیر اسماعیل  حقی موسیٰ نے کہا کہ چنگڈو کا قونصلیٹ جنرل بیجنگ میں سفارت خانہ اور شنگھائی، ہانگ کانگ اور گوانگکو میں قونصل جنرلز کے بعد چین میں ترکیہ  کا پانچواں نمائندہ دفتر ہے۔

موسیٰ نے کہا کہ قونصلیٹ جنرل وسطی اور مغربی چین کے ایک بڑے علاقے کی خدمت کرے گا، اس میں صوبہ سیچوان کے علاوہ  صوبہ چونگ کنگ اور صوبہ گوئیکو  بھی شامل ہے۔

بیجنگ کے سفیر موسیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ چنگڈو میں قونصلیٹ جنرل کا افتتاح دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے جامع اور طویل مدتی نقطہ نظر کے لیے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں