ترک وزیر خارجہ کی گمبیا کے صدر سے ملاقات

فیدان نے گیمبیا میں کام کرنے والی ترک کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی

2135379
ترک وزیر خارجہ کی گمبیا کے صدر سے ملاقات
Hakan Fidan-Adama Barrow.jpg
fidan-gambiya-Turk sirketleri.jpg

گیمبیا کے صدر اداما بارو نے  ترک وزیر خارجہ کو شرف ملاقات بخشا۔

وزارت کےX سوشل میڈیا پیج جاری  کردہ پوسٹ کے مطابق وزیر فیدان نے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے 15ویں اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے گیمبیا کے دارالحکومت بنجول کے دورے کے دوران صدر بارو سے ملاقات کی ۔

فیدان نے گیمبیا میں کام کرنے والی ترک کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔

واضح رہے کہ او آئی سی کے رکن ممالک کی جانب سے ہر 3 سال بعد منعقد ہونے والی یہ سربراہی کانفرنس امسال 4 اور 5 مئی کو مغربی افریقہ کے سب سے چھوٹے ملک گیمبیا میں منعقد ہو رہی ہے۔

سربراہی اجلاس کا مقصد غزہ پر اسرائیل کے حملوں کو فوری طور پر بند کرنا اور مستقل حل کی جانب ٹھوس اقدامات کا فیصلہ کرنا ہے۔

سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں وزیر فیدان دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ بات چیت کا محور غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر مبنی  ہو گا۔

دو طرفہ ملاقاتوں کے دوران افریقی ممالک کے ساتھ معیشت، توانائی، سلامتی اور ماحولیات کے شعبوں میں تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں