ہم اپنے خطے میں تصادم ، خونریزی اور آنسو نہیں دیکھنا چاہتے، صدر رجب طیب ایردوان

اگر جنگ بندی کا اعلان کر دیا جاتا ہے اور انسانی امداد کی وافر مقدار غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے توہمارا مقصد حاصل ہو جائیگا

2135322
ہم اپنے خطے میں تصادم ، خونریزی اور آنسو نہیں دیکھنا چاہتے، صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ہم اپنے خطے میں تصادم ، خونریزی اور آنسو نہیں دیکھنا چاہتے۔

صدر ایردوان نے استنبول میں دولماباہچے ورکنگ آفس میں آزاد صنعتکاروں اور تاجروں کی ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو شرف ملاقات بخشا۔

غزہ پر اسرائیل کے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ ترکیہ غزہ کے لیے تقریباً 50 ہزار ٹن انسانی امدادی سامان بھیجنے کے ساتھ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے  کچھ تجارتی اقدامات  اٹھاتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ برآمدات اور درآمدات کو روک دیا ہے  تاکہ اسرائیل کو فائر بندی پر مجبور کیا جا سکے اور اجازت دی جانے والی  انسانی امداد کی مقدار میں اضافہ کیا جا سکے ۔

ترک صدر نے  بتایا کہ"میں چاہتا ہوں کہ ہر کوئی یہ جان لے ،  ہم اپنے خطے کے کسی بھی ملک کے ساتھ دشمنی یا عداوات کے حق میں نہیں ہیں۔ جیسا کہ میں ہر موقع پر اظہار کرتا ہوں، ہم اپنے محل و قوع میں جھڑپیں، خونریزی اور آنسو نہیں دیکھنا چاہتے۔ہمارا یہاں صرف ایک ہی مقصد ہے اور وہ ہے مغرب کی غیر مشروط   عسکری و سفارتی  حمایت کے ساتھ  بے لگام بننے  والی نتن یاہو کی انتظامیہ کو  جنگ بندی پر مجبور کرنا ہے۔

 اگر جنگ بندی کا اعلان کر دیا جاتا ہے اور انسانی امداد کی وافر مقدار غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے توہمارا مقصد حاصل ہو جائیگا۔  ترکیہ کا یہ اقدام موجودہ صورتحال سے بے چینی محسوس کرنے والے دوسرے ممالک کے لیے ایک مثال کا کام کرے گا۔ "



متعللقہ خبریں