ہم، عالمی طاقتوں کے کٹھ پُتلی جرائد کو ملکی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنے دیں گے: ایردوان

کٹھ پُتلی جرائد محض سرورق لگا کر ہمارے ملک کی داخلہ سیاست کا رُخ نہیں موڑ سکتے، ہم انشاءاللہ ترکیہ کے سو سالہ اہداف کے ساتھ   ملک کی سفارتی کامیابیوں کو بامِ عروج پر لے جائیں گے: ایردوان

1983047
ہم، عالمی طاقتوں کے کٹھ پُتلی جرائد کو ملکی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنے دیں گے: ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم ،بطور  آپریشنل ہتھیار ،گلوبل طاقتوں کےہاتھ میں آئے ہوئے  بعض جرائد کو ترکیہ کی داخلہ سیاست میں دخل اندازی کی اجازت نہیں دیں گے۔

صدر ایردوان نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ پیغام میں، بیرونی ممالک کے بعض جرائد کی طرف سے ،انہیں ہدف بنائے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ہم ایک ایسا ترکیہ ہیں جس نے سیاسی، سفارتی اور عسکری کاروائیوں کے ساتھ دہشت گرد تنظیموں پر دنیا کو تنگ کر دیا ہے۔

ترکیہ کی خارجہ پالیسی کے  اثر و نفوذ پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہم، قبرصی ترکوں، عالمِ ترک اور بالقان  کی اولادِ فاتحین کے حقوق کا پُر عزم دفاع کرتے چلے آ رہے ہیں۔

انہوں نے لیبیا، شام اور قاراباع  کے مسائل کے حل میں ترکیہ کے کلیدی کردار کی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ ہم نے، روس۔ یوکرین جنگ کے دوران قیدیوں کے تبادلے اور اناج راہداری سمجھوتے کے ساتھ علاقائی بحرانوں کے حل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

بطور آپریشنل ہتھیار گلوبل طاقتوں کے ہاتھ میں آئے ہوئے بعض جرائد کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم ان جرائد کو  اپنے سرورق لگا کر ہمارے ملک کی داخلہ سیاست کا رُخ موڑنے اور ملّی ارادے کو دھمکیاں دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم انشاءاللہ  جمہوریہ ترکیہ کے  سو  سالہ اہداف کے ساتھ   ملک کی سفارتی کامیابیوں کو بامِ عروج پر لے جائیں گے"۔



متعللقہ خبریں