عید تک متاثرہ علاقوں سے ملبہ ہٹانے کا کام مکمل ہو جائے گا: ایردوان

ملبہ ہٹانے کا کام  بھی تقریباً تقریباً پورا ہو گیا ہے۔ ہمارا ہدف عید تک، حطائے خارج، تمام متاثرہ اضلاع کو ملبے سے پاک کرنا ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1976249
عید تک متاثرہ علاقوں سے ملبہ ہٹانے کا کام مکمل ہو جائے گا: ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم، عید تک ضلع حطائے خارج، تمام زلزلہ زدہ اضلاع سے ملبہ ہٹانے کا کام مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

صدر ایردوان نے کل استنبول میں خطاب کے دوران زلزلے کے مقابل پائیدار مکانات  کی سنگِ بنیاد تقریب کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ "کل ہم نے، ضلع شان لی عرفا سمیت مختلف علاقوں میں  ایک لاکھ سے زائد زلزلہ پروف فلیٹوں اور دیہی مکانات کی تعمیر شروع کروا دی ہے۔  ہمارا ہدف کُل 6 لاکھ 50 ہزار مکانات تعمیر کر کے زلزلہ زدگان کے حوالے کرنا ہے۔ انشاء اللہ پہلے سال میں ہم اس کا  3 لاکھ 19 ہزار مکانات  کا حصہ مکمل کر لیں گے اور جب تک ہم اپنا ہدف پورا مکمل نہیں کر لیتے علاقے کو ہرگز  ترک نہیں کریں گے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ملبہ ہٹانے کا کام  بھی تقریباً تقریباً پورا ہو گیا ہے۔ ہمارا ہدف عید تک، حطائے خارج، تمام متاثرہ اضلاع کو ملبے سے پاک کرنا ہے"۔

بعد ازاں صدر ایردوان نے استنبول اُسکودار میں نوجوانوں کے ساتھ ملاقات کی۔



متعللقہ خبریں