اناج راہداری  کے معاملے میں روس اور یوکرین کے ساتھ  سلسلہ مذاکرات  جاری ہے، ترک وزیر دفاع

آقار کی صدارت میں بری قوتوں کے کمانڈ ایڈوانسڈ جوائنٹ آپریشن سینٹر میں ایک ویڈیو کانفرنس میٹنگ ہوئی جس میں فرنٹ  لائن اور اس  کے پار  فوجیوں کے کمانڈروں  بھی شریک تھے

1961552
اناج راہداری  کے معاملے میں روس اور یوکرین کے ساتھ  سلسلہ مذاکرات  جاری ہے، ترک  وزیر دفاع

وزیر  دفاع خلوصی آقار  کا کہنا ہے کہ اناج راہداری  کے معاملے میں روس اور یوکرین کے ساتھ  سلسلہ مذاکرات  جاری ہے۔

آقار کی صدارت میں بری قوتوں کے کمانڈ ایڈوانسڈ جوائنٹ آپریشن سینٹر میں ایک ویڈیو کانفرنس میٹنگ ہوئی جس میں فرنٹ  لائن اور اس  کے پار  فوجیوں کے کمانڈروں  بھی شریک تھے۔

خلوصی آقار نے 24 فروری 2022 کو شروع ہونے والی روس-یوکرین جنگ کی وجہ سے "خوراک کے بحران" کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے ترکی کی کوششوں سے تشکیل پانے والے "گرین کوریڈور" عمل درآمد پر اپنے جائزے پیش کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ "مہلت پوری ہورہی ہے، اس کو دہرانے کے لیے  شروعات کی شرائط کے حوالے سے روس اور یوکرین کے ساتھ ہمارے روابط  جاری ہیں۔"

خطے میں جنگ بندی اور خونریزی کو روکنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے وزیرآقار نے کہا کہ  صدر رجب طیب ایردوان سمیت متعلقہ وزراءاس معاملے پر اپنی بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں، اور ہم مطلوبہ نتائج کے حصول کی خواہش رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ ترکیہ، یوکرین، روس اور اقوام متحدہ کے درمیان 22 جولائی کو استنبول میں قائم ہونے والے اناج راہداری  معاہدے کی مدت آج سے پوری ہو رہی  ہے۔ معاہدے کی مدت میں توسیع کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں