ترکیہ: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی بھاری مذاکراتی ٹریفک جاری

کرسٹیئن شمِت کے ساتھ ملاقات میں ہم نے بوسنیا ہرزیگوینیا کے استحکام و سالمیت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1960156
ترکیہ: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی بھاری مذاکراتی ٹریفک جاری

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو مصروف مذاکراتی ٹریفک جاری رکھے ہوئے ہیں۔

میولود چاوش اولو کی حالیہ ملاقات دارالحکومت انقرہ میں اور بوسنیا ہرزیگوینیا کے نمائندہ اعلیٰ  کرسٹیئن شِمت کے ساتھ طے پائی۔

موضوع سے متعلق ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ شمِت کے ساتھ ملاقات میں ہم نے بوسنیا ہرزیگوینیا کے استحکام و سالمیت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں