یونانی وزیر خارجہ کا دورہ ترکیہ،خیر سگالی کا پیغام

چاوش اولو نے کہا کہ ہمسائیگی کا پتہ برے وقت میں ہی معلوم ہوتا ہے، ،میرے دوست نیکوس دندیاس اور ان کی معرفت سے  حکومت یونان اور یونانی عوام سے اس مدد پر شکریہ ادا کیا جاتا ہے

1945428
یونانی وزیر خارجہ کا  دورہ ترکیہ،خیر سگالی کا پیغام
cavusoglu-dendias.jpg
dendia-cavusoglu.jpg
dendia-cavusoglu.jpg
dendia-cavusoglu.jpg

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے  ترکیہ کو در پیش اس مشکل صورت حال میں تعاون فراہم کرنے پر یونان کا شکریہ ادا کیا ۔

چاوش اولو نے زلزلے کے بعد  ترکیہ آنے والے یونانی وزیر خارجہ نیکوس دندیاس کے ساتھ ضلع حاتاَئے میں ملاقات کی ۔

اس موقع پر کہا کہ  زلزلے کے بعد جن ممالک نے سب سے پہلے  مدد کی پیشکش کی ان  میں یونان بھی شامل تھا جس نے فورا ہی  امدادی ٹیم اور طیاروں کے ذریعے امدادی سامان  بھی روانہ کیا تھا۔

 چاوش اولو نے کہا کہ ہمسائیگی کا پتہ برے وقت میں ہی معلوم ہوتا ہے، ،میرے دوست نیکوس دندیاس اور ان کی معرفت سے  حکومت یونان اور یونانی عوام سے اس مدد پر شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر یونانی وزیر خارجہ نے بھی کہا کہ  حکومت یونان کی جانب سے حکومت ترکیہ اور عوام کو تعاون اس مشکل دور کے علاوہ  بھی دو طرفہ اور یورپی یونین کی سطح پر بھی دیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں