نیٹو رکنیت پر ترکیہ جو فیصلہ کرے گا ہم اس کا خیر مقدم کریں گے: اولف کرسٹرسن

سویڈش وزیراعظم نے کہا ہے کہ ترکیہ نے جو ہم سے بعض افراد کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے تو میں واضح کر دوں کہ اس کا فیصلہ حکومت نہیں عدلیہ کرتی ہے،وہ جو بھی فیصلہ کرے ہم اس کا خیر مقدم کریں گے

1933520
نیٹو رکنیت پر ترکیہ جو فیصلہ کرے گا ہم اس کا خیر مقدم کریں گے: اولف کرسٹرسن

سویڈش وزیر اعظم اوولف  کرسٹرسن نے کہا ہے کہ  نیٹو  رکنیت کے حوالے سے  ترکیہ جو بھی فیصلہ کرےگا ہم اس کا خیر مقدم کریں گے۔

 کرسٹر سن نے اسٹاک ہوم میں یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس میشیل سے ملاقات کے دوران  اس بات کا اظہار کیا ۔

 ملاقات کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کرسٹرسن نے کہا  کہ  ترکیہ کے ساتھ نیٹو مذاکرات معمول کے مطابق جاری ہیں،میرا خیال ہے کہ  سویڈن کی نیٹو میں رکنیت کے لیے ترکیہ مثبت رد عمل ظاہر کرے گا بہرحال فیصلہ اُس کو کرنا ہوگا۔

 سویڈش وزیراعظم نے مزیدکہا کہ  ترکیہ جو بھی فیصلہ کرے گا ہم اس کا خیر مقدم کریں گے،سویڈن اور فن لینڈ ترکیہ کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے پابند ہیں،ترکیہ نے جو ہم سے بعض افراد کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے تو میں واضح کر دوں کہ اس کا فیصلہ حکومت نہیں عدلیہ کرتی ہے۔



متعللقہ خبریں