ترکیہ: PKK/YPG کے 12 دہشتگرد غیر فعال بنا دئیے گئے

شاخِ زیتون اور چشمہ امن آپریشن کے علاقوں میں امن و امان کی فضاء میں خلل ڈالنے کے لئے حملے کی تیاریوں میں مصروف 12 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے: ترکیہ وزارت دفاع

1928243
ترکیہ: PKK/YPG کے 12 دہشتگرد غیر فعال بنا دئیے گئے

شام کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 12 دہشتگرد غیر فعال بنا دئیے گئے ہیں۔

ترکیہ وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "جرّی ترک مسلح افواج دن رات کا فرق کئے بغیر اور زمینی و موسمی حالات کو خاطر میں لائے بغیر دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو نہایت مصّمم شکل میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔  شاخِ زیتون اور چشمہ امن آپریشن کے علاقوں میں امن و امان کی فضاء میں خلل ڈالنے کے لئے حملے کی تیاریوں میں مصروف PKK/YPG کے 12 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے"۔



متعللقہ خبریں