صدر ایردوان کا ترک فوجیوں سے خطاب،سال نو کی مبارکباد

صدر ایردوان نے فوجیوں کو سال نو کی مبارک باد دی اور کہا کہ ترک فوجی ہماری سرحدوں  کی محافظ ہے جن کی وجہ سے وطن عزیز اور  ترک قوم  چین کی نیند سو رہے ہیں

1926131
صدر ایردوان کا ترک فوجیوں سے خطاب،سال نو کی مبارکباد
erdogan tendurek jandarma yeni yil.jpg
hulusi akar.jpg

 صدر رجب طیب ایردوان نے وزیر دفاع خلوصی آقار کے ہمراہ سرحدوں پر مامور فوجیوں سے خطاب کیا۔

 وزیر دفاع خلوصی آقار ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل یشار گولیر کے ہمراہ ترک فوجی تربیت گاہ  کے دورے کے بعد دیار بکر سے قلیس روانہ ہو گئے۔

 شمالی شام میں دہشت گرد تنظیم پی کےکے کے خلاف آپریشنز میں شامل ترک فوجیوں سے یہاں  وزیر دفاع اور ان کے ہمراہ ترک فوجی حکام نے ملاقات کی ۔

اس موقع پر صدر ایردوان نے بھی ترک فوجیوں سے بذریعہ ٹیلی فون خطاب  کرتےہوئے سال نو کی مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ سال نو کے دوران وطن عزیز اور قوم کے لیے خیر و برکت بھرا سال ہوگا، ترک فوجی ہماری سرحدوں  کی محافظ ہے جن کی وجہ سے وطن عزیز اور  ترک قوم  چین کی نیند سو رہے ہیں۔امید کرتا ہوں کہ نیا سال وطن عزیز کو دنیا بھر میں ایک منفرد مقام دلوانے کا مظہر ہوگا۔

بعد ازاں صدر ایردوان نے ٹیلی فون کے ذریعے ایرانی سرحد پر متعین  جینڈر میری کےجوانوں سے بھی خطاب میں کہا کہ منفی سترہ ڈگری سینٹی گریڈ  درجہ حرارت کے دوران وطن کی حفاظت کرنا آپ کے  حقیقی ایمان واعتقاد کا ہی نتیجہ  ہے۔



متعللقہ خبریں