امریکہ سمیت مغربی ممالک ترکیہ کی ٹیکنولوجی حاصل کرنے کے خواہاں ہیں: صدر ایردوان

صدر ایردوان نےان خیالات کا اظہار ارضِ روم  میں نوجوانوں سے ملاقات  کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ   ترکیہ  کی صنعت کا فخر مقامی  الیکٹرک کار ٹوگ کی پیداوار جاری ہے

1923539
امریکہ سمیت مغربی ممالک ترکیہ کی ٹیکنولوجی حاصل کرنے کے خواہاں ہیں: صدر ایردوان
erdogan erzurum.jpg
erdogan erzurum.jpg
erdogan.jpg

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ مغربی ممالک  بشمول امریکہ دفاعی صنعت میں ترکیہ کی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔

صدر ایردوان نےان خیالات کا اظہار ارضِ روم  میں نوجوانوں سے ملاقات  کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ   ترکیہ  کی صنعت کا فخر مقامی  الیکٹرک کار ٹوگ کی پیداوار جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ، چند مہینوں میں، ہمیں اپنی سڑکوں پر ٹوگ گاڑی دورت ہوئے دکھائی دے گی۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ہم اپنے  ملک کی بحریہ کے  تک کے سب سے بڑے فوجی بحری جہاز انادولو کو بھی لانچ کر رہے ہیں جو اگلے سال دوبارہ استعمال کے لیے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  اگلے سال، ہمارے جنگی اور مسلح ڈران قزل ایلما  کی  بڑے پیمانے پر  پیداوار شروع ہو جائے گی، اور ہم اپنے قومی لڑاکا طیارے کو بھی  جلد   ہینگر سے نکالنے پر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ  وہ IMECE سیٹلائٹ اور Türksat 6A کو خلا میں بھیجیں گے، جس کے ڈیزائن، پروڈکشن، اسمبلی، سافٹ ویئر اور ٹیسٹ مکمل طور پر ملکی سہولیات کے ساتھ مقامی طور پر   تیار کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح، خلا میں سیٹلائٹس کی کل تعداد 10 تک بڑھا دیں گے۔ ہم 2023 کی پہلی سہ ماہی میں بحیرہ اسود میں دریافت ہونے والی 540 بلین کیوبک میٹر قدرتی گیس اپنے گھروں میں استعمال  کرنا شروع کردیں گے۔

صدر ایردوان  نے کہا کہ 2023 میں ایک ایسا دور  ہوگا  جب جدید ٹیکنالوجی اپنے عروج پر  ہو گئی  اور خاص طور پر سافٹ ویئر  کا استعمال  عام ہوگا اور اس فیلڈ میں کام کرنے والے  افراد کامیاب  رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکیہ نے دفاعی صنعت میں بڑے پیمانے پر ترقی کی ہے اور اس ترقی سے دنیا کی توجہ ترکیہ کی جانب  مرکوز ہو گئی ہے۔

 صدر ایردوان   نے کہا کہ امریکہ سمیت مغربی ممالک دفاعی صنعت میں ترکیہ کی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ترکیہ بڑی سرعت سے  اپنی اس ترقی کو جاری رکھے گا۔امریکہ سمیت مغربی ممالک 



متعللقہ خبریں