شمالی قبرصی ترک جمہوریہ، ترک ریاستوں کی تنظیم میں بطور مبصر ملک شامل ہو گا

ترک ریاستوں کی تنظیم کی بدولت ترک ریاستوں کے  مابین  کافی  مضبوط تعلقات استوار ہوئے ہیں

1902540
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ، ترک ریاستوں کی تنظیم میں بطور مبصر ملک شامل ہو گا

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  کا کہنا ہے  کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ، ترک ریاستوں کی تنظیم میں بطور مبصر ملک شامل ہو گا۔

استنبول یونیورسٹی میں منعقدہ ایک بین الاقوامی سمپوزیم  میں اپنی  تقریر میں ابراہیم قالن نے کہا کہ ترک ریاستوں کی تنظیم کی بدولت ترک ریاستوں کے  مابین  کافی  مضبوط تعلقات استوار ہوئے ہیں۔

یہ بتاتے ہوئے کہ 11 نومبر کو ازبکستان میں ترک ریاستوں کے صدور کے سربراہی اجلاس میں ان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے، قالن نے کہا کہ ان فیصلوں میں سے ایک مبصر کے طور پر ترک ریاستوں کی تنظیم  میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی شرکت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اس طرح ترک یونین کو مزید تقویت  حاصل کرنے کا  موقع میسر آئے گا۔  آئندہ برس  آذربائیجان  کے شہر شوشا  کو   ترک ریاستوں کےثقافتی  مرکز  کا درجہ دیا جانا ہمارے لیے باعث ِ مسرت ہے۔ میں اس تناظر میں  کیے جانے  والے   تمام  ترامور کے ذریعے شوشا کو مزید   جاننے کا  موقع  ملنے  کی   تمنا کرتا ہوں۔

 



متعللقہ خبریں