ترکیہ: وزیر دفاع آقار کی روس کے وزیر دفاع شوئے گو کے ساتھ ملاقات

ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے روس  کے وزیر دفاع سرگے شوئے گو کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی: ترکیہ وزارت دفاع

1891603
ترکیہ: وزیر دفاع آقار کی روس کے وزیر دفاع شوئے گو کے ساتھ ملاقات

ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے روس  کے وزیر دفاع سرگے شوئے گو کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

ترکیہ وزارت دفاع سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مذاکرات میں یوکرین اور شام سمیت دو طرفہ اور علاقائی دفاع سے متعلقہ سکیورٹی موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

یوکرین کے حوالے سے آقار نے، مزید جانی نقصان  کے سدّباب اور علاقائی امن و استحکام کی تعمیر نو کی خاطر صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے متعدد دفعہ ایجنڈے پر لائے گئے موضوع یعنی ، فائر بندی پر کی اہمیت پر زور دیا۔

مذاکرات میں فائر بندی کے معاملے میں فکری ہم آہنگی کا مشاہدہ کیا گیا اور اناج کی کامیابی سے جاری ترسیل کے موضوع پر بھی غور کیا گیا۔

علاوہ ازیں مذاکرات میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ، انسانی امداد کے معاملے میں ہر طرح کا تعاون کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور علاقائی امن کو یقینی بنانے کے لئے جیسے اب تک اپنے ذمہ داریاں بطریقِ احسن پوری کرتا  چلا آیا ہے اسی طرح آئندہ بھی پوری کرتا رہے گا۔

شام کے شمال کے حوالے سے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور دہشت گردی کوریڈور کا مکمل خاتمہ کرنا اور دہشت گرد تنظیموں کو غیر فعال بنانا ترکیہ کی اہم ترین ترجیحات ہیں۔

آقار نے مذکورہ موضوعات پر قبل ازیں طے شدہ سمجھوتوں کی اہمیت پر ایک دفعہ پھر زور دیا۔



متعللقہ خبریں