ترکیہ: صدرایردوان آج شام صدر پوتن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کریں گے

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان آج شام روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کریں گے

1886360
ترکیہ: صدرایردوان آج شام صدر پوتن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کریں گے

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان آج شام روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کریں گے۔

صدر ایردوان نے آج دارالحکومت انقرہ میں "ترکیہ چھوٹے درجے کے کاروباری حضرات اور ہنر مندوں کی کنفیڈریشن" TESK کے 21 ویں جنرل کمیٹی اجلاس سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ موسم سرما کا موضوع اس وقت یورپ کے ایجنڈے پر ہے لیکن ہم ان سردیوں  کو کم ترین نقصان کے ساتھ پورا کریں گے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "اس وقت یورپی ممالک کو یہ فکر گھیرے ہوئے ہے کہ ہم موسم سرما کیسے گزاریں گے لیکن ترکیہ کو ایسی کوئی فکر لاحق نہیں ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ انشاءاللہ آج شام ہماری صدر پوتن کے ساتھ ملاقات ہو گی۔ مذاکرات میں ہم ،درپیش مسائل اور یوکرین کے ساتھ درپیش مسائل پر بات چیت کریں گے۔ کسی غیر معمولی صورتحال کا سامنا نہ ہونے کی صورت میں ہم ،دنیا کے متعدد ممالک کے برعکس، موسم سرما  کو بغیر کسی مشکل کے گزاریں گے۔ ہم، ترکیہ کے اقتصادی ماڈل کے اثرات کی طفیل،  ان حالات سے زیادہ مضبوط ہو کر نکلیں گے"۔



متعللقہ خبریں