ہماری حکومت میں شعبہ تعلیم اولین ترجیح رہا ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے  نئے تعلیمی سال کے آغاز پر کہا ہے کہ  حالات خواہ جو بھی ہوں تعلیمی شعبہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح رہا  ہے جس کےلیے بجٹ کا کثیر حصہ مختص کیا گیا ہے

1878791
ہماری حکومت میں شعبہ تعلیم اولین ترجیح رہا ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے  نئے تعلیمی سال کے آغاز پر کہا ہے کہ  حالات خواہ جو بھی ہوں تعلیمی شعبہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح رہا  ہے جس کےلیے بجٹ کا کثیر حصہ مختص کیا گیا ہے۔

 صدر ایردوان  نے استنبول میں سال 2022-2023  تعلیمی سال کے افتتاحی پروگرام سے خطاب میں اس بات کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ  ہم چاہتے ہیں کہ ہماری آئندہ نسل اپنے ماضی  پر پشیماں ہونے کے بجائے فخر محسوس کرے، یہ سائنس و ٹیکنولوجی کا دور ہے جس کےلیے ہماری نوجوان نسل کوبھرپور تیاری میں رہنا ہوگا۔

 


ٹیگز: #ایردوان

متعللقہ خبریں