یونان کی بڑھتی دراندازیاں،ترک حکومت نے عالمی اداروں کو خط بھیج دیئے

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے  یورپی یونین ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ،نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو یونان سے درپیش تنازعات اور ترک موقف سے متعلق  خطوط روانہ کیے ہیں

1876723
یونان کی بڑھتی دراندازیاں،ترک حکومت نے عالمی اداروں کو خط بھیج دیئے

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے  یورپی یونین ،اس کے خارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسی کے نمائندہ جوزف بوریل،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اور نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ   اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو یونان سے درپیش تنازعات اور ترک موقف سے متعلق  خطوط روانہ کیے ہیں۔

 سفارتی ذرائع  کا کہنا ہے کہ  یہ خطوط یکم ستمبر کو ارسال کیے گئے تھے جن میں یونان کی غیر قانونی در اندازیوں  پر توجہ دلوائی گئی ہے ،علاوہ ازیں ان خطوط میں یہ  بھی باور کرایا گیا ہے کہ  بحیرہ ایجیئن  کے معاملے میں یونان کے ساتھ تنازعات موجود ہیں جن میں سمندری اور  فضائی حدود کی وسعت ،مشرقی بحیرہ ایجیئن میں واقع جزائر کو اسلحے اور فوج سے پاک  کرنے سمیت  خطےکو SAR ،FIR اور NAVTEX جیسی خدمات کےلیے بحال کرنا مقصود ہے ۔

 خطوط میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ بحیرہ ایجیئن  کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کو بنیادی  حقوق اور باہمی مفادات کے تقابل میں عالمی قوانین کے تحت حل کرنے کی ضرورت ہے،۔ترک حکومت مذاکرات اور تعاون کی حامی رہی ہے مگر یونان ان سے کنارہ کشی کرنے اور کشیدگی کو ہوا دینے پر مصر رہا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں