ترکیہ کا مسئلہ فلسطین کو ددو ریاستوں پر مبنی حل پر زور

اقوام متحدہ میں ترکیہ کے مستقل نمائندے، سفیر احمد یلدز نے کہا کہ فلسطین اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے اور عالمی برادری کے مساوی رکن  بننے  کا مستحق ہے

2139257
ترکیہ کا مسئلہ فلسطین کو ددو ریاستوں پر مبنی حل پر زور

اقوام متحدہ میں ترکیہ کے مستقل نمائندے، سفیر احمد یلدز نے کہا کہ فلسطین اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے اور عالمی برادری کے مساوی رکن  بننے  کا مستحق ہے۔

احمد یلدز نے ان خیالات کا اظہار  نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی خصوصی اجلاس سے خطاب  کرتے ہوئے کیا۔

یلدز نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے 10 مئی کو قرارداد کی منظوری، جس میں 143 "ہاں" ووٹوں کے ساتھ اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دوبارہ بات چیت کی درخواست کی گئی تھی، بین الاقوامی برادری کے مشترکہ رویے کو ظاہر کرتی ہے، اور کہ ترکیہ نے اس تاریخی فیصلے پر اپنی مہر بھی ثبت کردی  ہے۔

سفیر یلدز نے کہا، "قرارداد کی منظوری نہ صرف فلسطین کی ریاست کے راستے پر ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتی ہے بلکہ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی برادری کی آواز کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

غزہ اور مغربی کنارے کی صورت حال بدستور سنگین ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یلدز نے کہا کہ فلسطینی عوام کو بین الاقوامی قوانین کا احترام کیے بغیر، بے ایمانی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سفیر یلدز نے رفح میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اجتماعی قبریں بھی صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہیں۔

یلدز نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت فوری طور پر ختم ہونی چاہیے اور اسے دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے ایک پائیدار، دو ریاستی حل  کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکیہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی حمایت کرتا ہے، یلدز نے کہا کہ یہ قدم فلسطینیوں کو اپنے خود مختاری اور آزادی کے اہداف حاصل کرنے اور دو ریاستی حل کو تیز کرنے کے قابل بنائے گا۔

اقوام متحدہ میں ترکیہ کے مستقل نمائندے احمد یلدز  نے کہا کہ فلسطین اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے اور عالمی برادری کے مساوی رکن  بننے کا  مستحق ہے۔



متعللقہ خبریں