اچھے دنوں کی طرف دکھ درد میں بھی ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہیں: مصطفیٰ شن توپ

ترکی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شن توپ کی پاکستان قومی اسمبلی اور سینٹ کے سربراہان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات، ملک میں سیلاب  کی تباہ کاریوں پر اظہارِ افسوس

1873551
اچھے دنوں کی طرف دکھ درد میں بھی ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہیں: مصطفیٰ شن توپ

ترکی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شن توپ  نے پاکستان قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف اور سینٹ کے سربراہ صادق سنجرانی  کو ٹیلی فون کر کے ملک میں سیلاب  کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترکی قومی اسمبلی  کے اسپیکر دفتر نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شن توپ، نے پاکستان قومی اسمبلی کے اسپیکر اشرف اور پاکستان سینٹ کے سربراہ سنجرانی کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

ملاقاتوں میں انہوں نے پاکستان میں سیلاب کی آفت پر افسوس کا اظہار کیا اور فوری بحالی کی تمنا ظاہر کی ہے۔ شن توپ نے سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کے لئے اظہارِ تعزیت کیا اور زخمیوں کے لئے عاجل شفا کی تمّنا ظاہر کی ہے۔

مصطفیٰ شن توپ نے کہا ہے کہ" اچھے دنوں کی طرف دکھ درد میں بھی ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہیں"۔

ٹیلی فونک مذاکرات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات، علاقائی و تازہ سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان قومی آفات انتظامیہ ایجنسی NDMA نے 14 جون سے جاری مون سون بارشوں، ان کے پیدا کردہ سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ میں 1000 سے زائد اموات کا اعلان کیا تھا۔

شدید بارشوں کی وجہ سے 9 لاکھ 92 ہزار 871 مکانات کو نقصان پہنچا ہے، 7 لاکھ 27 ہزار 144 مویشی تلف ہو گئے اور تقریباً 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔

4 لاکھ 98 ہزار 442 سیلاب زدگان امدادی کیمپوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں