دارالحکومت القدس کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے گزشتہ روز دارالحکومت انقرہ آنے والے فلسطینی صدر محمود عباس کا صدارتی کمپلیکس میں ایک سرکاری تقریب کے ساتھ استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

1871510
دارالحکومت القدس کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ  دارالحکومت القدس کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔

صدر ایردوان نے گزشتہ روز دارالحکومت انقرہ آنے والے فلسطینی صدر محمود عباس کا صدارتی کمپلیکس میں ایک سرکاری تقریب کے ساتھ استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم القدس  اور مسجد اقصیٰ کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے لیے کسی بھی اقدام کو قبول نہیں کرتے۔ ہم نے اپنے اسرائیلی ہم منصبوں کو اپنی حساسیت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ہمارے تعلقات میں اٹھائے گئے اقدامات سے فلسطینی کاز کے لیے ہماری حمایت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ "میں ایک بار پھر اس بات پر زور دیتا ہوں کہ اقوام متحدہ کے پیرامیٹرز کی بنیاد پر 1967 کی سرحدوں پر  القدس کے دارالحکومت کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام، ہمارے پورے خطے کے امن اور استحکام کی ضرورت ہے۔"

اس موقع پر صدر  عباس  نے کہا کہ "میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے اور ان کے غیر متزلزل موقف پر صدر ایردوان  کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔" انہوں نے کہا.

ایردوان کے ساتھ علاقائی اور عالمی مسائل اور عالمی غذائی تحفظ کے تناظر میں ترکی کے کردار پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں ترکی کی استحکام کی کوششوں کا جائزہ لینے کا موقع ملا، عباس نے کہا کہ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے مستقبل پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

متعللقہ خبریں